22 مئی، 2024، 9:48 AM

مطمئن ہوں کہ ایران فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا، اسماعیل ہنیہ

مطمئن ہوں کہ ایران فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا، اسماعیل ہنیہ

حماسی کے اعلی رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ صدر رئیسی کی شہادت کے بعد بھی مطمئن ہوں کہ ایران فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ کے موقع پر کہا ہے کہ فلسطینی مقاومت اور غزہ کے عوام کی جانب سے تہران آیا ہوں تاکہ ایرانی عوام کو تعزیت پیش کرسکوں۔

انوہں نے کہا کہ ماہ رمضان میں شہید صدر کے ساتھ تہران میں ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے فلسطین کے لئے ایران کی ہمہ جہت حمایت کا اعادہ کیا تھا۔ 

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ملاقات کے دوران آیت اللہ شہید رئیسی نے کہا تھا کہ فلسطین عالم اسلام کا مسئلہ ہے اور امت مسلمہ کو اس کے حوالے اپنی ذمہ داری ادا کرنا چاہئے تاکہ فلسطینی عوام اور مقدس سرزمین کو آزاد کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ شہید صدر رئیسی نے فلسطینی مقاومت کو عالم اسلام کا محاذ قرار دیا تھا اور طوفان الاقصی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس زلزلے کی وجہ سے صہیونی حکومت کی بنیادیں متزلزل ہوگئی ہیں اور عالمی سطح پر تبدیلی ایجاد کی ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے اطمینان کا اظہار کیا کہ ایران آئندہ بھی فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا تاکہ بیت المقدس کو آزاد کرکے توحید کا پرچم لہرا سکیں۔

News ID 1924151

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha